ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہرآئی ای ڈی دھماکہ

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہرآئی ای ڈی دھماکہ

Sat, 30 Jan 2021 12:05:41    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی ) ملک کے دارالحکومت دہلی میں چل رہے بیٹ ایٹریٹ کے درمیان اسرائیلی سفارت خانے کے باہر جمعہ کی شام آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ کم شدت والے دھماکے کی وجہ سے کچھ کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی پولیس کا خصوصی سیل موقع پر ہی تفتیش کر رہا ہے۔ واضح کردیں کہ آج ہندوستان اور اسرائیل اپنے سفارتی تعلقات کی 29 ویں برسی بھی منا رہاہے۔ اس تعلق سے ہندوستان میں اسرائیلی سفارت خانہ نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔ اس سے قبل سن 2012 میں دہلی میں اسرائیلی سفارت کاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جب تک فائر بریگیڈ کار پہنچی اس وقت تک پولیس نے پورا علاقہ کورکردیاتھا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی اندر نہیں جانے دیا۔ فائر کنٹرول روم کو 6 بجے فون آیا کہ اورنگ زیب(اب اے پی جے عبدالکلام) روڈ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ جیسے ہی کال موصول ہوئی، موقع پر ہی کناٹ پلیس کے فائر اسٹیشن سے تین گاڑیاں روانہ بھیجی گئیں۔یہ دھماکہ اسرائیلی سفارت خانے سے تقریبا 150 میٹر کی دوری پر ہوا۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم بھی موقع پرپہنچ گئی ہے۔ دہلی پولیس کے اعلی افسران بھی جائے وقوع پر موجود رہے۔ پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے علاوہ پی آر او انیل متل نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے ایسا لگتا ہے کہ کسی نے سنسنی پھیلانے کیلئے ایساکیا ہے۔


Share: